ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دربھنگہ اور لوک مانیہ تلک ٹرمنس کے درمیان سوویدھااسپیشل ٹرینیں کل سے چلیں گی

دربھنگہ اور لوک مانیہ تلک ٹرمنس کے درمیان سوویدھااسپیشل ٹرینیں کل سے چلیں گی

Mon, 30 May 2016 11:26:40  SO Admin   INS India/SO news

ممبئی29مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مسافروں کی اضافی بھیڑ کم کرنے کے لئے دربھنگہ اور لوک مانیہ تلک ٹرمنس کے درمیان31مئی سے28جون تک10سوویدھا اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔وسطی ریلوے کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق05513سوویدھااسپیشل ٹرین ہرمنگل کو شام 5بجے دربھنگہ سے روانہ ہوگی اور تیسرے دن صبح 4:10بجے لوک مانیہ تلک ٹرمنس پر پہنچے گی۔واپسی کے سفر میں 05514سوویدھااسپیشل 2جون سے30جون تک ہر جمعرات کو صبح 2:30بجے لوک مانیہ تلک ٹرمنس سے چلے گی اور تیسرے دن دوپہر2:30بجے دربھنگہ پہنچے گی۔اس ٹرین میں ایک باکس اے سی2درجے، تین کین اے سی -3 درجے اور 12کین سلیپر کلاس کے ہوں گے اوریہ ٹرین ناسک روڈ،بھساول،اٹارسی،جبل پور،ستنا،مانک پور،شکرگڑھ،چھوکی،وارانسی،غازی پورشہر،بلیا،چھپرہ،سونپور،حاجی پور،مظفرپوراورسمستی پوراسٹیشنوں پررکے گی۔سوویدھااسپیشل ٹرین 05514کے تمام پھیروں کے لئے بکنگ آج سے شروع ہوگئی۔تاہم30جون کو پھیرے کے لئے بکنگ 31مئی کو شروع ہوگی۔


Share: